27 مئی، 2016، 4:51 PM

پاکستان کا 6 ماہ میں تمام شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا اعلان

پاکستان کا 6 ماہ میں تمام شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا اعلان

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر کچھ اقدامات کیے ہیں اور6 ماہ میں تمام شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل مکمل کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر کچھ اقدامات کیے ہیں اور6 ماہ میں تمام شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا  عمل مکمل کیا جائےگا۔  واضح رہے کہ رواں ماہ 21 مئی کو بلوچستان کے دوردراز علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ افغان طالبان کے سربراہ  پاکستان میں ولی محمد کے نام سے رہائش پزیر تھے، جن کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ولی محمد کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کے بعد اٹھنے والے سوالات پر چوہدری نثار نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

News ID 1864318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha